پہلي شب قدر
۔٢١ويں شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے اسطرح پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد انا انزلنا ايک ايک بار سورہ اخلاش ايک ايک بار پڑھے اور سلام کے بعد ستر مرتبہ درود پاک پڑھے۔
فضيلت:انشاء اللہ تعالي اس نماز کے پڑھنے والے کے حق ميں فرشتے دعا مغفرت کريں گے۔
دوسري شب قدر
۔٢٣ويں شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے اسطرح پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد انا انزلنا ايک ايک بار سورہ اخلاش ايک ايک بار پڑھے۔
فضيلت:مغفرت گناہ کيلئے بہت افضل ہے۔
تيسري شب قدر
۔٢٥ويں شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے اسطرح پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد انا انزلنا ايک ايک بار سورہ اخلاش پانچ پانچ مرتبہ پڑھے۔اور سلام کے بعد کلمہ طييبہ ايک سو مرتبہ پڑھنا ہے۔
فضيلت:بے شمار عبادت کا ثواب اللہ تعالي عطا فرمائے گا۔
چوتھي شب قدر
۔٢٧ويں شب کو بارہ رکعت نماز تين سلام سے اسطرح پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد انا انزلنا ايک ايک بار سورہ اخلاص پندرہ مرتبہ پڑھے۔اور سلام کے بعد ستر مرتبہ استغفار پڑھيں۔
فضيلت:اللہ تعالي اس نماز کے پڑھنے والوں کو نبيوں کي عبادت کا ثواب عطا فرمائے گا۔
پانچويں شب قدر
۔٢٩ويں شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے اسطرح پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد انا انزلنا ايک ايک بار سورہ اخلاص تين مرتبہ پڑھے۔اور سلام کے بعد سورہ الم نشرح ستر مرتبہ پڑھے۔
فضيلت:يہ نماز ايمان کي تکميل کيلئے بہت افضل ہے۔

































LinkBack URL
About LinkBacks













